مشرقی سرحدوں پر کشیدگی بھارت کی آپریشن ضرب عضب کے خلاف سازش تھی ، آپریشن میں کامیابیوں پر بھارتی ریشہ دوانیاں شروع ہوگئیں، بھارت نے ضرب عضب کے خلاف دہشتگردوں کی اعانت کی،وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 14 جون 2015 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت آپریشن ضرب عضب کے خلاف ہے ، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کر دیں، بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے خلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی وہ آپریشن ضرب عضب کے خلاف ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مشرقی سرحدوں پر کشیدگی بھارت کی آپریشن ضرب عضب کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلا ف کامیابیوں پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کر دیں، بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے خلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔