کمار سنگاگارا نے ممکنہ طور پر بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ کر لیا
اتوار 14 جون 2015 18:09
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز کمار سنگاگارا نے ممکنہ طور پر بھارت کیخلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اس فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق منگل کو سنگا کار ااور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مابین شیڈول میٹنگ میں انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی تاہم سنگاکارا پہلے ہی کرکٹ بورڈ کو بتا چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سیریز کے پہلے دو میچز کھیلیں گے جس کے بعد وہ بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اس فارمیٹ کو بھی خیر آباد کہ دیں گے کیوں کہ انہیں انگلش کاؤنٹی سرے کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے کا پاس رکھنا ہے ۔
سنگاکارا کے اس ممکنہ فیصلے کے بعد اب اس بات کا امکان انتہائی کم رہ گیا ہے کہ سری لنکا کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز اپنے ہوم گراؤنڈ کینڈی پر اپنا آخری انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے ۔(جاری ہے)
37سالہ کمار سنگاکا را اب تک 130ٹیسٹ میچز میں 58.66کی اوسط سے 12203رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 38سنچریاں اور 51نصف سنچریاں شامل ہیں،سنگاکارا اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 11ڈبل سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں اور انہیں عظیم آسٹریلیوی بلے باز سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 1ڈبل سنچری کی ضرورت ہے،سنگاکارا ممکنہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5ویں زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز کی حیثیت سے ریٹائر ہوں گے ۔
سابق سری لنکن کپتان 8000،9000،11000اور 12000ٹیسٹ رنز بنانیوالے تیز ترین بلے باز ہیں جبکہ تیز ترین 10000ٹیسٹ رنز مکمل کرنے میں وہ اننگز کے لحاظ سے سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے ہمراہ سر فہرست ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کمار سنگاکارا نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا تھا تاہم سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز اور سلیکٹرز نے انہیں مزید ایک یاد دو ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر آماد ہ کر لیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.