طاہر القادری کی طبیعت سنبھل گئی‘ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی

اتوار 14 جون 2015 17:37

طاہر القادری کی طبیعت سنبھل گئی‘ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت سنبھل گئی‘ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی 29 جون کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے اور کافی حد تک صحتیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے بھی انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے اس لئے وہ 29 جون کو لندن سے سیدھے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچے گے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں قیام کے دوران مختلف شہروں میں اجتماعات میں شرکت کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے 14 کارکنوں کو انصاف فراہم کروانے کے لئے باقاعدہ تحریک کا بھی آغاز کریں گے جس کی وہ خود ماڈل ٹاؤں میں رہ کر نگرانی کریں گے

متعلقہ عنوان :