Live Updates

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کو ایک ماہ کا ریلیف مل گیا

اتوار 14 جون 2015 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کو ایک ماہ کا ریلیف مل گیا ہے۔ رمضان المبارک میں کسی بھی قیدی کو سزائے موت نہیں دی جائے گی اور عید الفظر کے بعد حکومت یورپی ممالک کے دباؤ کے باوجود سزائے موت پانے والے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کی آمد کا سب سے زیادہ فائدہ اس وقت سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کو ملا ہے جس کی پھانسی کے احکامات چار مرتبہ ملتوی ہوئے ہیں اور آخری بار پھانسی کی سزا پر اسرار طور پر ملتوی ہوئی جس کی حکومت تحقیقات کروا رہی ہے۔

حکومت نے دسمبر 2014ء سے لیکر اب تک 158 مجرموں کو پھانسی دی ہے حکومت نے آرمی پبلک سکول میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پھانسیوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی اور آجکل یورپی یونین کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا گیا ہے کہ پھانسیوں کا سلسلہ منقطع کیا جائے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :