کراچی کینٹ اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگنے سے ایک بوگی مکمل طور پر ..
تازہ ترین : 1

کراچی کینٹ اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگنے سے ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء)کراچی کینٹ اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگنے سے ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دوسری کو جزوی نقصان پہنچا۔کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر کھڑی تھرایکسپریس کی بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اورایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ کے باعث ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دوسری کو جزوی نقصان پہنچا۔ریلوے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 17:34:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں