ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا

اتوار 14 جون 2015 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا‘ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان میں 18 اشیاء خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 18 اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے جس میں آٹے پر چار روپے فی کلو‘ چینی پر 5 روپے‘ گھی پر 8 روپے‘ دالوں پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی ہے‘ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے تھے