بین الاقوامی فوجداری عدالت کا افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جوہانسبرگ پہنچنے پر سوڈانی صدر کوگرفتار کرنے کا مطالبہ

اتوار 14 جون 2015 17:25

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنوبی افریقہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچنے پر سوڈانی صدر عمر البشیر کو حراست میں لے لے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی فوج داری عدالت نے 2003ء کے دارفور تنازعے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں صدر عمر البشیر پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے تحت مقدمہ قائم کر رکھا ہے اور ان کے حراستی وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ بین الاقوامی عدالت کے صدر صدیقی کابا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ نے ہمیشہ عالمی عدالت کی مضبوطی کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور اسی لیے اس سے عمر البشیر کی گرفتاری کی اپیل کی گئی ہے۔