شامی مہاجرین کو روکنے کے لیے ترکی نے سرحد بند کر دی

اتوار 14 جون 2015 17:25

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) ترک سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کو روکنے کے لیے اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کرد فورسز اور اسلامک اسٹیٹ کے درمیان تل ابیض کے علاقے میں شدید لڑائی کے بعد ہزاروں افراد مقامی علاقے چھوڑ کر ترک سرحد پر جمع ہیں اور ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف ترک فورسز نے تیز دھار پانی کا استعمال کیا اور انتباہی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کرد فورسز کی پیش قدمی کے پیش نظر گھر بار چھوڑ کر ترک سرحد کے قریب جمع ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :