چکلالہ کینٹ کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے گی
لالکڑتی کے علاقے میں معیاری پیتھالوجی لیبارٹری قائم کر دی گئی ،کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر رانا خلیل احمد کی بات چیت
اتوار 14 جون 2015 17:21
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء )چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر رانا خلیل احمد نے کہا ہے کہ چکلالہ کینٹ کے شہریوں کو صحت و صفائی کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور کینٹ کے مکینوں کو صحت کی سہولیات کی بہم رسانی کے لیے لالکڑتی کے علاقے میں معیاری پیتھالوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سے ہر قسم کے ٹیسٹ رعایتی قیمت پر کرائے جا سکتے ہیں ۔
اپنے ایک انٹرویو میں سی ای او چکلالہ کینٹ رانا خلیل احمد نے کہا کہ چکلالہ کینٹ کی انتظامیہ شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی بروقت مرمت سمیت صفائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا تا ہے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ کیپ دی کینٹ گرین مہم کے تحت چکلالہ کینٹ میں گھر گھر پودے تقسیم کرنے کی مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ پودے تقسیم کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ چکلالہ کینٹ کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے بہت جلد پھر شجر کاری مہم شروع کی جائے گی اور شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے ۔سی ای او رانا خلیل نے کہا کہ چکلالہ کینٹ میں پیتھالوجی لیبارٹری کے قیام کو شہریوں نے سراہا ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈھیری حسن آباد میں پہلے ہی کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایک ڈسپنسری کام کر رہی ہے جہاں سے سیکڑوں مریض روزانہ مستفید ہوتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.