کوئٹہ، رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں الخدمت غریبوں کے پراجیکٹس کیلئے فنڈزاکھٹاکریں گے ،رمیر محمد عاصم سنجرانی
اتوار 14 جون 2015 17:09
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرمیر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ رمضان المبارک میں صوبہ بھر میں الخدمت غریبوں کے پراجیکٹس کیلئے فنڈزاکھٹاکریں گے اس مقصدکیلئے رمضان ہی میں اکثر اضلاع میں ڈونر کانفرنس کا انعقادکیا جائیگااس وقت ہم چاغی دالبندین کے 35یتیم بچوں کیساتھ تقریباً ڈھائی سویتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں جس میں یتیم بچوں کی تعلیم ودیگر ضروریات وکفالت کابہترین انتظام ہے اس کے ساتھ اس سال بلوچستان میں پانچ سو یتیم بچوں کی کفالت کا انتظام پور اکردیں گے ۔
یتیم کی کفالت ہم سب کا فرض اور قرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دالبندین کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر ضلع دالبندین والخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر رمضان المبارک میں دالبندین میں ڈونر کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا میر محمد عاصم سنجرانی نے ضلع چاغی کے تمام لوگوں خصوصا مخیر،تاجر برادری سے اپیل کی الخدمت کے یتیم بچوں کی کفالت سمیت دیگر پراجیکٹس کیلئے اپنی زکوٰة وصدقات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ بے سہار اغریب عوام کی بہتر دیانت کیساتھ منظم اندازمیں خدمت کی جاسکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.