انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) ہوگی

اتوار 14 جون 2015 17:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) پیر کو ہوگی، سیکرٹری وزارت داخلہ شاہد خان مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے بارے عدالت کو آگاہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب مارتھ نے گزشتہ سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے وزارت داخلہ کی دی گئی ہدایات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کی تھی ۔

خصوصی عدالت اس کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے چکی ہے ۔سیکرٹری داخلہ شاہد خان (آج)پیر کو ہونیوالی سماعت میں عدالت کو وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک کی گئی کوششوں اور پیشرفت سے آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :