پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے وفاقی اورپنجاب حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کے باعث صوبے کی معیشت ترقی کر رہی اورپنجاب بدل رہا ہے چین کی وزرات خارجہ کے مڈ کیرےئر کے سفارتکاروں کی پاکستان میٹروبس کی بروقت تکمیل اورآغاز پر شہبازشریف کو مبارکباد

اتوار 14 جون 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈکیرئیر سفارتکاروں کے وفد کی سربراہ، چینی قونصل جنرل اوردیگر اراکین کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود اورمعیارزندگی بلند کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقداما ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں اس ضمن میں شاندار پروگرام پر عملدر آمد ہورہا ہے۔

انفراسٹرکچر کی بہتری ،عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی اوردیگرترقیاتی منصوبوں کے باعث پنجاب کی معیشت ترقی کررہی ہے اور پنجاب بدل رہا ہے۔ چینی وفد کے اراکین نے معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے چین کا تعاون جاری رہے گااور پاکستان کا ایشین ٹائیگربننے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے حوالے سے پنجاب حکومت درست سمت میں گامزن ہے اوروزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔وفد نے پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتھک محنت اورکاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے جو کردارادا کیا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔وفد کے اراکین نے پاکستان میٹروبس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :