کاشتکاروں کی بجائے آلو سے مختلف غذائی منصوعات تیار کرنیوالی کمپنیاں بھاری نفع حاصل کرنے لگیں

اتوار 14 جون 2015 16:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کاشتکاروں کی بجائے آلو سے مختلف غذائی منصوعات تیار کرنیوالی کمپنیاں بھاری نفع حاصل کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آلو کی کاشت کرنیوالے زمیندار فصل کی صحیح قیمت نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ دوسری طرف آلو سے مختلف غذائی مصنوعات خصوصاً چپس تیار کرنیوالی کمپنیاں بھاری منافع کما رہی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق غذائی مصنوعات کی تیاری کیلئے آلو خریدنے والی کمپنیاں ،دکاندار دیگر اخراجات کے بعد اس پر 70سے 80فیصد منافع کما رہے ہیں۔