وزیر قانون پنجاب وعدے کے مطابق کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن یقینی بنائیں ‘ سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن

اتوار 14 جون 2015 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر رانانثار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10لاکھ کلیریکل کیڈر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 45کڑور روپے اخراجات آتے ہیں جس سے حکومت کو لاکھوں خاندانو ں کے دل جیتنے کا موقع ملے گا۔

ایسوسی ایشن نے ایک متفقہ قرار داد بھی منظور کی جس میں وزیر اعلی اور وزیر قانون سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جا ئے جبکہ آج پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے جس میں بجٹ کے دوران تنخواہوں میں کئے گئے معمولی اضافہ کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔