پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی کے خلاف آگاہی واک کل ہوگی

اتوار 14 جون 2015 16:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) حکومت ِ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے سلسلے میں بروز ( پیر)صبح 10بجے انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز سنٹر سے ادار تعلیم و تحقیق تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فیکلٹی ممبران ، طلباء وطالبات اور ملازمین شرکت کریں گے۔