رینجرز اور پولیس کا سکھر روہرڑی اور پنو عاقل میں سرچ آپریشن  چار مشتبہ افراد ..
تازہ ترین : 1

رینجرز اور پولیس کا سکھر روہرڑی اور پنو عاقل میں سرچ آپریشن  چار مشتبہ افراد گرفتار

مدارس میں موجود اساتذہ طلباء سمیت تمام افراد کے کوائف چیک کئے گئے

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) رینجر ز اور پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت سکھر  روہڑی اور پنو عاقل کے مختلف مدارس میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا مشترکہ سرچ آپریشن کے دور ان مدارس میں تلاشی کی گئی اور مدارس میں موجود اساتذہ طلباء سمیت تمام افراد کے کوائف چیک کئے گئے آپریشن کے دور ان سکھر کے مختلف مدارس سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے دو افراد کا تعلق کراچی ایک کا خیر پور اور ایک کا تعلق ضلع کندھ کوٹ سے ہے حراست میں لئے گئے افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے جن سے تفتیشی شروع کر دی گئی پولیس اور رینجرز کی جانب سے مدارس میں سرچ آپریشن کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جنہوں نے ایک ہی وقت میں متعلقہ مدارس میں آپریشن کیا

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 16:45:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں