پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس 17جون کو طلب کرلیا گیا صدارت بلاول بھٹو زر داری کر ینگے

اتوار 14 جون 2015 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس سترہ جون کواسلام آبادمیں طلب کرلیا گیا،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔پی پی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگررہنماء شریک کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،پارٹی کو ملک بھر میں دوبارہ فعال بنانے اور ناراض کارکنوں کومنانے کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اس دوران اسلام آباد اور ملحقہ ڈویڑنز،خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے قائدین اور کارکنوں سے ملیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو فہرستیں بنانے کا ٹاسک بھی دیدیا۔

متعلقہ عنوان :