پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز ..
تازہ ترین : 1
پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری ..

پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کا قتل ڈکیتی کی واردات قرار دے دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کا قتل ڈکیتی کی واردات قرار دے دیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کے گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے قتل کی واردات کے دیگر تمام تفتیشی پہلووٴں کو مسترد کرکے اسے ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ قرار دے دیا ہے، دوسری جانب پولیس نے اب تک اس واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاوٴس انچارج اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی لیکن 3 جون کو انہیں ڈھوک کھبہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 16:42:04

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • masood khan Says : 14/06/2015 - 21:59:50

    There is no Law in pakistan which arrest the rich people (big) only law for poor

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں