حریت رہنما فاروق رحمانی کا شہید نذیر احمد شاہ کو زبردست خراج عقیدت

اتوار 14 جون 2015 16:10

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے مجاہد کمانڈر نذیر احمد شاہ کو انکی شہادت کی21ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں کا ایک اجتماع مظفر آباد میں محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران شہید نظیر احمد شاہ کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی پولیس کی ا سپیشل ٹاسک فورس نے نظر احمد شاہ کو 15جون1993ء کو سرینگر میں گرفتار کرکے حراست کے دوران شہید کر دیاتھا۔ تقریب میں تمام کشمیری شہداء کے لیے بھی دعا ئے مغفرت مانگی گئی اور نامعلوم بھارتی ایجنٹوں کی مذمت کی گئی، جنہوں نے گذشتہ دنوں سوپور کے علاقوں میں تحریک حریت کے ہمدردوں الطاف شیخ، خورشید احمداور معراج الدین ڈار کو شہید کردیاہے ۔

(جاری ہے)

اجتماع میں شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر بھارت پر زوردیا کہ وہ اپنے مذموم ارادوں کے ذریعے خطے کے عوام کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنے کی بجائے دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور پاکستا ن سے تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :