بھارتی پولیس نے سرینگرمیں گوتم نولکھا اور دیگر 3سکھ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا

اتوار 14 جون 2015 16:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے معروف کارکن گوتم نولکھا اورتین سکھ لیڈروں کو سرینگر سے گرفتار کر لیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوتم نولکھا اور سکھ رہنماء بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے زیر اہتمام حیدپورہ میں ایک سیمینار میں شرکت کیلئے سرینگر آئے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیمینار پر پابندی عائد کر دی اور کسی کو بھی حیدرپورہ جانے کی اجازت نہیں دی ۔پولیس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ہم نے گوتم نولکھا اور دیگر سکھ لیڈروں کو حراست میں لیکر حیدرپورہ جانے سے روکا ۔ پولیس نے ائیر پورٹ روڈ سرینگر پر بھی حریت رہنماؤں سید امتیاز حیدر ، بشیر اندرابی اور دیگر کو گرفتار کرکے سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کی طرف جانے سے روک لیا۔سکھوں اور مسیحیوں اور دیگر برادیوں کے بہت سے لیڈروں جن میں کالی دل ، سمرن جیت سنگھ مان ، کنور پال سنکھ ، انسانی حقوق کے معروف کارکن گوتم نولکھا بھی شامل تھے کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :