مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں ایک اور آزادی پسند رہنما شہید، سید علی گیلانی کی کال پر ضلع بارہمولہ میں مکمل ہڑتال

اتوار 14 جون 2015 16:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مسلح ایجنٹوں نے سوپور میں ایک اور آزادی پسند کارکن کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق معراج الدین ڈار ولد محمد اسحاق کو نامعلوم مسلح افراد نے سوپور کے بادام باغ علاقے میں گولی مارکر شہید کردیاہے۔پولیس کے مطابق معراج الدین کو اپنے گھر کے باہر قتل کیا گیاجو قریبی بازار میں ایک دکان چلاتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دس دنوں کے دوران یہ اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے نیو کالونی سوپور میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے کارکن کو بھارت کے مسلح ایجنٹوں نے قتل کیا تھا۔ جبکہ دو دن پہلے بومئی سوپور میں ٹریڈ یونین لیڈر خور شید احمد کو قتل کیا گیا جس کے خلاف ضلع بارہمولہ میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ علاقے میں تمام سرکاری دفاتر، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند تھے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل تھی۔ ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :