نیو یارک ، شادی کی تقریب میں گولی چل جانے سے 4افراد زخمی

اتوار 14 جون 2015 16:08

نیویارک ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) نیویارک کے ایک پوش ہوٹل میں مہمان کی رائفل حادثاتی طور پر چل جانے سے 4افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز نیو یارک کے والڈرف اسٹوریا ہوٹل میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت پیش آیا جب ایک مہمان کی رائفل سے حادثاتی طور پر نکلنے والی گولی کا ایک شخص نشانہ بن گیا۔ نواحی علاقے حیانتان کے پولیس سربراہ بل روبری نے صحافیوں کو بتایا کہ گولی کانشانہ صرف ایک شخص بنا جبکہ دیگر افراد بھگدڑ کے باعث چیزیں اور ملبہ گرنے سے زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :