سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مئی میں 426کمپنیاں رجسٹرکیں

اتوار 14 جون 2015 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مئی2015 میں 426کمپنیاں رجسٹرکی ہیں۔نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً نوے فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پانچ فیصد سنگل ممبر‘ پانچ فیصدپبلک ان لسٹڈ‘ این جی اوز ٹرید آرگنائزیشن اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں۔سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 59 ہے‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 44 ‘ سیاحت میں 30‘ تعمیرات کے شعبے 23 کا رپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 18 خوراک اور مشروبات میں 17‘ تعلیم اور انجیئرنگ میں 16،16‘ پاور جنریشن میں 15‘ ٹیکسٹائل میں 12‘ کیمیکل‘ کمیونیکیشن اور پیپر بورڈ میں 10،10 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، 2 غیر ملکی کمپنیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹر ہوئیں جبکہ24 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

(جاری ہے)

ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین‘ ڈنمارک‘ جاپان‘ نائیجیر یا ‘ ناروے‘ فلسطین ‘ ترکی‘ متحدہ عرب امارات‘ برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔ یہ کمپنیاں پاور جنریشن‘ خدمات‘ سیاحت‘ انجیئرنگ ‘ مواصلات‘ تجارت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پیپر اور بورڈ‘خوراک اور مشروبات ‘ تعمیرات اور کیمیکل شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 155کمپنیاں رجسٹر ہو ئیں اسلام آباد میں 109 کراچی میں 85 ملتان میں 30 پشاور میں 28 فیصل آباد میں 12 کوئٹہ میں 6 اور سکھر میں ایک کمپنی رجسٹر ہوئی۔مئی میں 288کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 43.7ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں 279کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر 5.7ارب کا اضافہ منظور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :