لاہور: بادامی باغ میں مخالفین کی فائرنگ، 1نوجوان ہلاک
تازہ ترین : 1

لاہور: بادامی باغ میں مخالفین کی فائرنگ، 1نوجوان ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء).لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مخالفین کی فائرنگ سے 1نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق بادامی کے علاقے میں عمر روڈ پر گزشتہ رات مخالفین کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوئے تھے جن کو تشویشناک حالت میں میواسپتال منتقل کیا گیا تھے ، جہاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 25سالہ علی حیدر دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 15:47:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں