سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات

علی ظفر ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومبر میں ہونے والی سالانہ انتخابات میں معروف قانون دان علی ظفر ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں عاصمہ جہانگیر نے بطور خاص انہیں صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

علی ظفر معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ہیں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیں بڑی تعداد میں وکلاء برادری نے علی ظفر کے بطور صدر نامزدگی پر عاصمہ جہانگیر کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :