جوڈیشل کمیشن کل پی ٹی آئی کے مراسلے کا آئینی و قانونی جائزہ لے گا
تازہ ترین : 1

جوڈیشل کمیشن کل پی ٹی آئی کے مراسلے کا آئینی و قانونی جائزہ لے گا

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) انتخابات 2013 کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن کل ( پیر ) کو تحریک انصاف کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے کا آئینی و قانونی جائزہ لے گا کہ آیا انکوائری کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں ور اس حوالے سے کون سے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لکھے جانے والا مراسلہ جوڈیشل کمیشن کو موصول ہو گیا ہے اور اس مراسلے کو آج کی کمیشن کی کارروائی میں جائزہ لیا جائے گا اور اس بارے تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے درمیان آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 15:41:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں