سندھ کی صورتحال، پیپلزپارٹی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں طلب ..
تازہ ترین : 1

سندھ کی صورتحال، پیپلزپارٹی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے حالات میں رینجرز کے بڑھتے کردار کے مدنظر مجلس عاملہ کا اہم ترین اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں رحمان ملک ، شیریں رحمان ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت تمام مجلس عاملہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی رینجرز کے سندھ میں بڑھتے ہوئے عمل دخل سے نالاں اور پریشان ہے اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے پارٹی اپنا لائحہ عمل مرتب کرنا چاہتی ہے تاکہ مستقبل قریب میں اس کے مطابق ہی عمل کیا جائے ۔ مجلس عاملہ کے ارکان سے اس بارے میں تفصیلی مشاورت بھی کی جائے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 15:41:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں