بنی گالہ میں 419 کنال اراضی کی قبضہ مافیا کیجانب سے فروخت،سیکرٹری کابینہ کے نوٹس لینے کا امکان

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ناک کے نیچے راول ڈیم بنی گالہ میں 419 کنال اراضی کی قبضہ مافیا کے جانب سے فروخت کئے جانے معاملے کے حوالے سے سیکرٹری کابینہ کا نوٹس لئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اراضی بلٹ اب پراپرٹی کے تحت ایکوائر نہیں ہو سکی تھی جبکہ چیئرمین سی ڈی اے نے بھی اس پر تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ اور انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اس معاملے پر نوٹس لے سکتے ہیں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ معاملہ ان کے نوٹس میں بھی لایا جا چکا ہے ۔