انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) ہوگی

اتوار 14 جون 2015 14:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماع پیر کو ہوگی ،سیکرٹری وزارت داخلہ شاہد خان مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب مارتھ نے گذشتہ سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے وزارت داخلہ کی دی گئی ہدایات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کی تھی ۔

خصوصی عدالت اس کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی قرار دے چکی ہے ۔سیکرٹری داخلہ شاہد خان (پیر ) کو ہونے والی سماعت میں عدالت میں پیش ہو کر وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک کی گئی کوششوں اور پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :