این اے 122: سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ پیر کو سنایا جائیگا
اتوار 14 جون 2015 14:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء ) الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،فیصلہ آج پیر کوسنایاجائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل میں این اے122میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا رپورٹ پرجواعتراضات تھے وہ ختم کرکے سیپلیمنٹری رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔
سیپلمنٹری رپورٹ عمران اورسردارایازصادق کے وکلا کے اعتراضات کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں تمام حقائق واضح کردئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 99اعشاریہ93فیصد ووٹ درست ہیں جبکہ پہلی رپورٹ کے مطابق این اے 122 میں عام انتخابات کے دوران ایک لاکھ 84 ہزار 151 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جن میں سے 73 ہزار 478 انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی۔(جاری ہے)
570 ووٹرزحلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے اور 255 ووٹوں پر دوہرے شناختی کارڈ نمبر پائے گئے، اسکے علاوہ 370 ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر واضح نہیں تھا جبکہ ایک ہزار 715 کاو?نٹر فائلز پر فنگرپرنٹس بھی موجود نہیں۔
عمران خان کے وکیل نے چیئرمین نادرا کی سیپلیمنٹری رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں عدالت کو بتایاکہ چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوزکیا لہٰذا کارروائی کی جائے۔ ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ سیپلیمنٹری رپورٹ قانون کے مطابق ہے۔ٹربیونل جج کاظم ملک نے کہا کہ میں نے نادرا کو سیپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ،سیلپمنٹری رپورٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا میں فیصلہ کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں علی ایازصادق نے کہا کہ تمام شواہد سردارایازصادق کے حق میں آچکے ہیں، عمران خان الزام تراشی بند کریں اور ہمت کے ساتھ سچ کو تسلیم کریں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.