شعرائے کرام تحریک پاکستان کی طرح عوام میں قومی اور ملی جذبہ بیدار کریں

شعرائے کرام احساسات کے ترجمان ہیں ۔ ڈاکٹرغضنفر مہدی

اتوار 14 جون 2015 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ممتاز سکالر ڈاکٹرغضنفر مہدی چیئرمین دائرہ نے کہا ہے کہ شعرائے کرام قومی احساسات کے ترجمان ہوتے ہیں ملک کو جس نازک صورت حال کا سامنا ہے ۔ مثبت انداز میں ان کی رہنمائی کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات پریس کلب چکوال کے زیر اہتمام سالمیت پاکستان کل پاکستان محفل مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ناامیدی کی فضاء قائم کرنے والے عناصر ملک کے دشمن ہیں غریب عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بعض این جی اوز غیر ملکی اشارے پر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہ یں اور یہ ہی عناصر عوام میں مایوسی کی فضاء پیدا کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ شعرائے کرام نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے موجودہ عہد اپنی نزاکت کے اعتبار سے پاکستان سے زیادہ نازک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس عہد میں مولانا الطاف حسین حالی ، علامہ اقبال اور جوش ملیحہ آبادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کریں تاکہ ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو اور وہ دہشت بردی اور فرقہ واریت کے خلاف شریک جہاد ہو سکیں ۔ چکوال کے ڈی سی او محمود جاوید بھٹی نے شعراء کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کی ا انہوں نے کہا کہ اس یادگار مشاعرے کے انعقا کا سہرا پریس کلب کے خواجہ بابر سلیم کے سر ہے انہوں نے کہا کہ تمام قومی اہم دنوں پر ہم پریس کلب اور دیگر ادبی تنظیموں کے ساتھ مل کر قومی تقریبات کے ساتھ مل کر انعقاد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :