جیکب آباد،قتل کا ملزم حیات بروہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اتوار 14 جون 2015 14:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) جیکب آبادمیں ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محمد حیات بروہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔70سالہ محمد حیات کا تعلق شیدی محلہ سے تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے دو ہزار چودہ میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی تھی۔ ملزم کے مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل میں جاری تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :