ملتان ،مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب
تازہ ترین : 1

ملتان ،مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ملتان کے نواح میں وہاڑی روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانہ جلال پورہ کے ایس ایچ او زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے وہاڑی روڈ پر ایک گھر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر گھر کا گھیراؤ کرلیا، ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ہلاک جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانہ جلال پورہ کے ایس ایچ او زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 14:03:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں