آذربائیجان کا صحافی سوئٹزر لینڈ پہنچنے میں کامیاب

اتوار 14 جون 2015 13:59

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء )سوئٹزر لینڈ کی حکومت آذر بائیجان کے حکومت مخالف صحافی کو بالاآخر اْس کے ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن امین حْسینوف نے دس ماہ سے باکو میں واقع سوئس سفارت خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئس حکومت نے آذر بائی جانی حکام کے ساتھ کئی ماہ تک مذاکرات کیے جس کے بعد آذر بائی جانی حکومت اْسے ملک سے جانے کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی۔ سوئس وزیر خارجہ یورپین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے باکو آئے اور اگلے روز وطن واپسی پر صحافی کو اپنے طیارے میں ساتھ لے گئے۔ 35 سالہ امین حْسینوف نے سوئٹزر لینڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔