کینیڈا میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن، 35 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

اتوار 14 جون 2015 13:59

اونٹاریو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کینیڈا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کر کے 35 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اونٹاریو صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر پولیس نے اونٹاریو کے شمالی حصّے کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے بھری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھتے ہوئے ایسی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ چھاپہ مار کاروائیوں میں 700 پولیس اہلکاروں کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔