بھارت میں امونیاگیس لیکیج سے 6 افراد ہلاک، 200 زخمی
اتوار 14 جون 2015 13:57
لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بھارت کی مغربی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ٹینکر سے امونیاگیس لیکیج کے باعث 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ لدھیانہ سے تقریباً 25 کلو میٹر کے فاصلے پر دوراہا بائی پاس روڈ پر ایک نہر کے کنارے اس وقت پیش آیا جب امونیا گیس سے بھرا ایک ٹینکر ایک فلائی اوور سے ٹکرا کر وہیں پھنس گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ بعض متاثرین کو انتہائی نگہداشت کے شعبے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوراہا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او رجنیش کمار سود نے بتایا کہ ہلاک ہونے واوں اور متاثرین کو لدھیانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ مزید 100 افراد نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور اس کی وجہ امونیا گیس کا سانس کے ساتھ اندر جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ٹینکر سے گیس لیک ہونا شروع ہوئی تو دوراہا کے پاس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرین افراد کو دوراہا، کھننا اور لدھیانا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ٹرک پر ریاست گجرات کا نمبر درج تھا اور یہ لدھیانہ سے جا رہا تھا۔مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔تقریبا 200 افراد کو لدھیانہ اور کھنہ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر کو ابتدائی علاج کے بعد رخصت دے دی گئی۔بھٹنڈا اور لدووال سے قومی آفات سے ٹمٹنے والی اینڈ ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں رات کو ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔ٹرک کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کی صحت کی جانچ کر رہی ہیں۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.