این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے،سیو دی چلڈرن طویل عرصے سے انتہائی شفافیت کے ساتھ حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے، امریکا محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بیان

اتوار 14 جون 2015 13:57

این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے،سیو دی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان میں بین الااقوامی خیراتی اداروں اور این جی اوز کیخلاف کارروائی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کہا کہ سیو دی چلڈرن، ان این جی اوز میں سے ایک ہے جو طویل عرصے سے انتہائی شفافیت کے ساتھ حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

جان کیری نے کہا کہ امریکا محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم جمہوری پاکستان کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ان بین الاقوامی ترقیاتی حصہ داروں کو ملک میں سرگرمیوں کے دوران،شفافیت کیلئے حکومت پاکستان کی ضروریات کا احساس ہے اور امریکا یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ان این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :