برطانیہ کے سابق اسٹارفٹبالر ڈیوڈ بیکہم اب اداکاری بھی کریں گے

اتوار 14 جون 2015 13:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) فٹ بال کے سابق برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم بھی اب اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی نئی مووی میں اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والے ہیں بیکہم۔ڈیوڈ بیکہم برطانیہ ہی نہیں دنیا بھر میں اپنے غیر معمولی کھیل سے شہرت رکھتے ہیں صرف یہی نہیں ان کی شخصیت پرکشش اور جاذب نظر بھی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی ہمسفر وکٹوریہ بیکہم جو صرف گلوکارہ ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا کا ایک بڑا نام بھی ہیں۔

اب آ رہے ہیں سابق برطانوی اسٹار فٹبالر اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کی آزمائش کرنے کے لیئے۔ تاریخی کردار کنگ آرتھر پر بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے ہالی وڈ کے نامی گرامی اداکار فلم کی عکس بندی جلد شروع ہوگی۔ ان کے پرستار اب اس بات کی امید کرتے ہیں کہ فٹبال کی طرح وہ یہاں بھی اچھی اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :