شادی کے بعد کامیاب زندگی گزار رہی ہوں‘فلموں میں اداکاری نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہوں‘صاحبہ

اتوار 14 جون 2015 13:54

شادی کے بعد کامیاب زندگی گزار رہی ہوں‘فلموں میں اداکاری نہ کرنے کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزار رہی ہوں‘ اب فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں‘ زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی زیادہ راستوں پر چلنے والے ناکام ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کروں گی اور آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور میں کامیاب زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ جو بھی ٹارگٹ بنایا ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے صرف محنت اور ایمانداری کا سہارا لیا ہے۔