برطانیہ کے سابق اسٹارفٹبالر ڈیوڈ بیکہم اب اداکاری بھی کریں گے
تازہ ترین : 1
برطانیہ کے سابق اسٹارفٹبالر ڈیوڈ بیکہم اب اداکاری بھی کریں گے

برطانیہ کے سابق اسٹارفٹبالر ڈیوڈ بیکہم اب اداکاری بھی کریں گے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)فٹ بال کے سابق برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم بھی اب اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی نئی مووی میں اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والے ہیں بیکہم۔ڈیوڈ بیکہم برطانیہ ہی نہیں دنیا بھر میں اپنے غیر معمولی کھیل سے شہرت رکھتے ہیں صرف یہی نہیں ان کی شخصیت پرکشش اور جاذب نظر بھی ہے۔ ان کی ہمسفر وکٹوریہ بیکہم جو صرف گلوکارہ ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا کا ایک بڑا نام بھی ہیں۔

اب آ رہے ہیں سابق برطانوی اسٹار فٹبالر اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کی ا?زمائش کرنے کے لیئے۔ تاریخی کردار کنگ آرتھر پر بننے والی فلم میں کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے ہالی وڈ کے نامی گرامی اداکار فلم کی عکس بندی جلد شروع ہوگی۔ ان کے پرستار اب اس بات کی امید کرتے ہیں کہ فٹبال کی طرح وہ یہاں بھی اچھی اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 13:50:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں