ٹورڈی فرانس وارم اپ ریس ،پرتگال کے روئی کے نام

اتوار 14 جون 2015 13:50

ٹورڈی فرانس وارم اپ ریس ،پرتگال کے روئی کے نام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ٹورڈی فرانس وارم اپ ریس کا چھٹہ مرحلہ پرتگال کے روئی کاسٹا نے جیت لیا،دشوار پہاڑی راستوں پر مشتمل کراٹیرم ڈو پائن سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں رائیڈرز کو ایک سوتراسی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا،بارش اور اونچے نیچے پرخطر راستوں نے رائیڈرز کی مہارت کا خوب امتحان لیا،روئی کاسٹا نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے، انتیس منٹس اور تئیس سیکنڈزمیں طے کرتے ہوئے مرحلہ اپنے نام کیا،چھٹے مرحلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے اٹلی کو ونسزونبالی کو انتیس سیکنڈز کے فرق کے ریس میں مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔