حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے‘اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل

اتوار 14 جون 2015 13:40

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ٹی ایم او چوہدری اشرف گوندل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اوخو شاب ضیا ء الرحمن کی ہدایت پر آفیسرز کالونی کے عقب سے گندے پانی کے جوہڑ کے خاتمے کیلئے خطیر رقم خرچ کی جا ئے گی علاوہ ازیں سیوریج سسٹم کے مین نالہ کی توسیع کر دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے تحت تحصیل بھر کے پسماندہ اور دورافتادہ مواضعات کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے کئی ایک ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا جائے گا چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ نور پو ر تھل واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں میں بھی توسیع کی جا ئے گی تاکہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پور کیا جا سکے -