بھکر‘داجل روڈ ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،17مسافر زخمی

اتوار 14 جون 2015 13:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) داجل روڈ ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،17مسافر زخمی،چاز زخمی تشو یشنا ک حا لت میں ملتا ن منتقل ،ریسکیو ذرائع اتوار کی علی الصبح ملتان سے ڈیرہ اسما عیل خا ن جانے والی مسافر بس داجل روڈ پر تیز رفتار کے باعث الٹ گئی جس کی وجہ سے 17مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 12مسافروں کو ریسکیو 1122عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کیا اور چا ر زخمیو ں کو تشو یشنا ک حا لت میں ملتا ن ریفر کر دیا گیا جبکہ 5مسافروں کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی گئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر اور دیگر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لییکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :