مصر کا تین روز تک غزہ کی سرحد کھولنے کا اعلان
سرحد تین روزتک کھلی رہے گی فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر نکلنے کی اجازت دی جائیگی
اتوار 14 جون 2015 13:37
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) مصر نے تین ماہ میں پہلی بار غزہ کے دونوں اطراف کی رفاع کی اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے یہ چوکی تین روز تک کھلی رہے گی جس سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہی ہفتے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطیٰ، نکول ملادینوو نے اِس امید کا اظہار کیا تھا کہ سلامتی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اِس فیصلے کو وسعت دی جا سکتی ہے اور رفاع کو روزانہ کی بنیاد پر کھولا جا سکتا ہے۔
2013 میں جب مصر کی فوج نے اسلام پسند صدر کا تختہ الٹا، مصر نے رفاع کی اپنی چوکی کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔محصور فلسطینیوں کو اپنے گھروں کی طرف واپسی کی سہولت دینے کی خاطر، مصر نے گذشتہ ماہ رفاع کو تھوڑی دیر کے لیے کھولا تھا۔یہی ایک سرحدی راستہ ہے جس سے غزہ سے مصر جایا جا سکتا ہے، جس میں بحیرہ?روم شامل ہے، جو علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.