ڈیلس میں پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کرنے والا ہلاک کر دیا گیا
حملہ آور پولیس کے نشانہ باز کی گولی کا نشانہ بنا پولیس حکام پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے مذکورہ شخص کا پیچھا کر کے پارکنگ لاٹ میں گھیر لیا تھا رپورٹ ی
اتوار 14 جون 2015 13:35
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس ہیڈ کوراٹر پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق یہ حملہ آور پولیس کے نشانہ باز کی گولی کا نشانہ بناپولیس نے تاحال اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔فائرنگ کا یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جب حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ کرنے کے بعد ایک بکتر بند گاڑی میں فرار ہوا گیا تھا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہنے والے جوشوا گیلبوڈ نے بتایا کہ میں نے تقریباً دوسو گولیاں چلنے کی آواز سنی اور ایک زور داد دھماکہ بھی، پھر ہر طرف تباہ شدہ کاریں دیکھی جاسکتی تھیں۔پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے اس شخص کا پیچھا کر کے اسے ایک پارکنگ لاٹ میں گھیر لیا تھا یہ گھیراوٴ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس کے نشانہ باز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.