اسلام آباد ، وسطی پنجاب اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 13:14

اسلام آباد ، وسطی پنجاب اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم اسلام آباد ، وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ بیشتر شہروں میں چمکتے سورج کا راج ہے اور پارہ بڑھنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں کراچی سمیت بعض شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، گوجرانوالہ ، لاہور ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :