رواں سال برطانیہ کو بھاری مقدارمیں آم برآمد کیاجائیگا،پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ..
تازہ ترین : 1
رواں سال برطانیہ کو بھاری مقدارمیں آم برآمد کیاجائیگا،پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ..

رواں سال برطانیہ کو بھاری مقدارمیں آم برآمد کیاجائیگا،پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں آم برآمد کیا جائے گا۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رواں سال آم کا برآمدی ہدف 1لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے گا جبکہ برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ آم کا برآمدی سیزن شروع ہو چکا ہے جو اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں 16لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوئی جس میں سے ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا گیا جس کی مالیت ساڑھے5کروڑ ڈالر تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی 7اقسام کے آم امریکہ، آسٹریلیا، عرب ممالک سمیت دیگر 15 ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں جبکہ اس سال نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی نئی مارکیٹیں بھی دریافت کی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی آم کی یورپی منڈیوں میں پابندی کا فائدہ بھی براہ راست پاکستان کو ملنے کا امکان ہے جس سے برآمدات اورزیادہ بڑھنے کی بھی توقع ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 12:59:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں