مصر میں نئی سویز کینال 6 اگست کو بحری ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی
تازہ ترین : 1
مصر میں نئی سویز کینال 6 اگست کو بحری ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی

مصر میں نئی سویز کینال 6 اگست کو بحری ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) مصر کی سویز کینال اتھارٹی کے چئیرمین موحَب مَمیش نے کہا ہے کہ نئی نہر سویز کو رواں برس 6 اگست کو بحری ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مَمیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی نہر کی کھدائی اور اْس سے منسلک دوسرے تمام کام 16 جولائی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ نہر 145 برس پرانی نہری گزرگاہ کے پہلو میں تعمیر کی گئی ہے۔ نئی نہر کی تعمیر پر اربوں ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ نئی نہر کی تعمیر کا مقصد یورپ اور ایشیا کے درمیان سمندری راستے سے سفر کو مزید تیز تر بنانا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2015 - 12:54:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں