یونان کی یورپی یونین، یورپی مرکزی بینک اور آئی ایم ایف کو نئی تجاویز

اتوار 14 جون 2015 12:53

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) مالی مشکلات کے شکار یورپی ملک یونان نے یورپی یونین، یورپی مرکزی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونانی وزیراعظم الیکسِس سپراس کی نئی ٹیم نے یورپی کمیشن، یورپی مرکزی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے اہلکاروں کے ساتھ نئی تجاویز پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

مالی امداد کی بات چیت میں وجہ تنازعہ یونانی حکومت کا قرض دینے والے بین الاقوامی ادارں کی جانب سے سخت شرائط کے اصلاحاتی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار ہے۔ نئے پیکج کی تجاویز کے حوالے سے یونان کے نائب وزیر خزانہ دیمتریس مارداس نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پیکج کا حصول ممکن ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ نئی تجاویز لے کر برسلز جانا ایک مثبت عمل ہے کہ ایتھنز حکومت پیکج کی متمنی ہے۔

متعلقہ عنوان :