الیکشن کمیشن صدر کا آلہ کار بنا ہوا ہے، برونڈی میں حزب اختلاف کا الزام

اتوار 14 جون 2015 12:53

بوجو مبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) برونڈی میں حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ متنازعہ صدارتی انتخابات کا انعقاد کرا کے ملک کو بحران کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف کے ایک رہنما جیرمی مینانی کے مطابق الیکشن کمیشن صدر پیئر اینکْورْون زیزا کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ قبل ازیں پارلیمان نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی توثیق کر دی تھی کہ صدارتی انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ ہی کرایا جائے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن میں اصلاحات نہیں ہوجاتیں اس وقت تک شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :